صدارتی الیکشن کالعدم کرانے کیلئے مارشل لا لگا دیں: ٹرمپ ک و قومی سلامتی مشیر کا مشورہ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور کونسل نے ملک میں مارشل لاء لگانے کی تجویز دیدی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل ریٹائرڈ مائیکل فلن اور کونسل سڈنی پاؤل نے امریکی صدر ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں ہونے والے طویل اجلاس کی رپورٹ سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے دی تھی جس میں گرما گرم بحث کی گئی تاہم اجلاس کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ صدر ٹرمپ کو مارشل لاء لگانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔