• news

افغانستان: بم دھماکہ، رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملہ،17 شہری جاں بحق، متعدد زخمی

کابل (شنہوا+ آن لائن) کابل کا پولیس ضلع نمبر 5 اتوار کے روز دھماکہ سے لرز اٹھا۔ جس میں 8 شہری ہلاک جبکہ 15دیگر زخمی ہو گئے۔ جبکہ رکن اسمبلی قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ پولیس ضلع 5  کے نواحی علاقہ سپن کو لی میں اتوار کی صبح ہوا۔ جس میں 8  شہری شہید جبکہ 1 رکن پارلیمان سمیت دیگر 15  افراد زخمی ہوگئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بیان میں کسی خاص گروپ پر الزام عائد کئے بغیر کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے حملے میں دہشتگر اور افغانستان کے دشمن ملوث ہیں۔ جس میں معصوم شہری نشانہ بنے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا حاجی خان کی گاڑی پر کابل میں حملہ کیا گیا۔ فائرنس سے9 افراد  مارے گئے۔ وہ بال بال محفوظ رہے۔ جلال آباد میں بم دھماکے سے پولیس وین تباہ ہوگئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن