• news

پاک فوج کے تعاون سے خاصہ دار، لیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاک فوج اور فرنٹیئر کور  کے  اشتراک سے ، خیبر پی کے پولیس میں ضم شدہ سابق خاصدار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ اختتام پزیر ہو گیا  ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے  تربیت کا مشاہدہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر  منعقدہ  پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں  پولیس اہلکاروں کے خاندانوں ، پاک فوج کے اعلی افسران ، فرنٹیئر کور ، پولیس اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں میں تربیت کا پہلا مرحلہ ستمبر سے دسمبر 2020 تک جاری رہا جس میں خیبر پختونخوا پولیس میں شامل ہونے والے  4000  اہلکاروں کو پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے ماہر تربیت کاروں نے تربیت دی۔  انہیں انسداد دہشت گردی ، کوئیک ری ایکشن فورس ، پولیسنگ ، آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے ، جدید آلات سے آگاہی ، جسمانی تندرستی اور فائرنگ کی مشق سمیت تربیت دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن