• news

اوکاڑہ کے بہن بھائی دنیا کی نمبر ون یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں جج منتخب

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 2بہن بھائی اپنی صلاحتیوں کے بل بوتے پر دنیا کی سب سے پہلے نمبر کی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی مارکیٹ پلیس MIT-SOLVE میں بطور جج منتخب ہوئے۔ MIT-SOLVEایک ایسی مارکیٹ پلیس ہے جس میں دنیا کے تمام بڑے چیلنجز کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ ایلیویٹ پرائز چیلنج 2020ء مقابلہ میں دنیا بھر سے ریسرچرز نے حصہ لیا جس میں 135 ممالک کے ریسرچ پراجیکٹ کو اگلے مرحلے کے لئے منتخب کیا گیا ان تمام ریسرچ پروگرام و پراجیکٹ کو چیک کرنے کے لئے  MIT-SOLVE نے دنیا بھر سے باصلاحیت لوگوں کو جج منتخب کیا گیا، جس میں پاکستان کے 2طالب علم محمد جہانزیب خان لمز یونیورسٹی لاہور اور سماویہ رضوان نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا بھی انتخاب کیا گیا۔ ان تمام ججز کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ ایک ایسے ریسرچ پراجیکٹ کا انتخابات کیا جائے جو دنیا کے تمام بڑے مسائل کو حل کرنے میں کارآمد ثابت ہو اور جس پر کم سے کم فنڈز خرچ ہوں۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ان دونوں بہن بھائی نے بھی بطور جج اپنا کردار ادا کیا جنکی ریسرچ کو سب سے بہترین قراردیا گیا۔ یوں اوکاڑہ کے 2بہن بھائی طالب علموں نے نہ صرف پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کیا بلکہ اپنے ضلع اوکاڑہ اور اپنے والدین و اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن