• news

 وارداتوں میں شہری 20 لاکھ روپے، زیورات، موبائلز اور گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نیاقبال ٹاؤن کے علاقے میںطاہرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 55ہزار روپے مالیت، ٹاؤن شپ میں اسد کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت، مغلپورہ کے علاقے میںجواد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ  80ہزار روپے مالیت، شادمان کے علاقے میں طلحہ اوراس کی فیملی سے3لاکھ 5ہزار روپے مالیت، مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں قاسم اور اس کی فیملی سے2 لاکھ روپے مالیت، شفیق آباد میںنعیم اوراس کی فیملی سے70ہزار روپے مالیت  کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں چار شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس اور ماڈل ٹاؤن سے2 گاڑیاںجبکہ سبزہ زار، ملت پارک، لیاقت آباد، شاہدرہ ٹاؤن اور گوالمنڈی کے علاقوں سے5  موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن