بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس 30 دسمبر کو طلب
اسلام آباد(نامہ نگار)بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس 30 دسمبر کو ہو گااجلاس میں صوبائی وزرا تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گیوزرائے تعلیم کانفرنس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیاایجنڈے کے مطابق سکول اور بورڈ امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے شروع میں منعقد کرنے پر مشاورت ہو گی،بہار اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بات ہو گی، ایجنڈا کے مطابق نیا اکیڈمک سال آگست میں شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،کورونا کی تازہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔