آئی ایم ایف قسط کیلئے شرائط: بجلی7، گیس 10فیصد مہنگی، ٹیکسز بڑھنے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری کرانے کی بنیادی شرائط میں ٹیکس، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہے۔ وزارت خزانہ نے 31 دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کا عمل شروع کردیا۔ بجلی7 اور گیس کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ متوقع ہے۔ ٹیکس وصولی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت دونوں اہداف جون 2021ء تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گی۔ اضافے کو یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ منصوبہ ضروری ردو بدل کے بعد منظور ہونے کا امکان ہے۔