آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک ، سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ نے گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسبی کے امور، دو طرفہ دفاعی تعاون علاقائی سلامتی اور سی پیک کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے چین کے وزیر دفاع کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس دورہ کی بدولت، ہمارے آہنی بھائی کے ساتھ وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ چینی سفیر نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔