مسلم لیگ (ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے مشروط استعفیٰ سپیکر کو بھجوادیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفٰی بجھوایا۔ اپنے استعفیٰ میں جلیل شرقپوری نے کہا کہ اگر میرے پینل کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر اور ارکان پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول و میاں عبدالرئوف استعفے دیتے ہیں تو میں بھی اپنی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں، اور 31دسمبر تک ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا چاروں کا پینل تھا۔ ہم نے ایک دوسرے کے ووٹ لیے ہیں۔ اور ہم نے مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر میں قائم ہوں۔