شہباز شریف کا جیل میں طبی معائنہ‘ خون کے ٹیسٹ، درد کی ادویات کے استعمال کا مشورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ کیا۔ پتھالوجسٹ نے شہباز شریف کو خون کے ٹیسٹ تجویز کئے ہیں جبکہ ہڈی جوڑ ماہرین نے درد کی ادویات کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ جیل میں شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بھی چیک کیا گیا۔