• news

کسانوں کی آج سے پھر بھوک ہڑتال‘ احتجاج مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک،شنہوا) بھارت میں دہلی ہریانہ بارڈر پرکسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج 26 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں کسانوں نے آ سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا، ہر روز 11 کسان 24 گھنٹوں کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ کسانوں کے احتجاج سے پریشان مودی حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی تجویز پیش کر دی۔ واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان ایک ماہ سے دہلی کی مختلف سرحدوں رپ دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ سخت سردی میں کسانوں کا احتجاج مودی سرکاری کے گلے کی  ہڈی بن گیاحکومت نے پھر مذاکرات کی دعوت دیدی اس سلسلہ میں 40سے زائد کسان تنظیموں اور انجمنوں کو خط لکھ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن