امریکہ میں لنگر انداز پاکستانی بحری جہاز کا ایک رکن فرار‘ تلاش جاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیوسٹن کی بندرگاہ پر پی این ایس سی کے بحری جہاز سے عملے کے ایک رکن کے فرار ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی جہاز کی تلاشی لی گئی اور سکیورٹی سسٹم کی چیکنگ کی گئی۔ ذرائع پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے مطابق جہاز پر کوئی جرمانہ نہیں لگایا گیا۔ فرار ہونے والے جہاز عملے کے رکن پرویز کی تلاش جاری ہے۔ ہیوسٹن پورٹ کے وڈ ہاؤس ٹرمینل پر بلک جہاز حیدر آباد لنگر انداز ہے۔