چینی فوجی لداخ کے ایک گائوں میں داخل بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا‘ ہلچل مچا دی
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے پاس ایک گاؤں میں چینی فوجی گھس آئے۔ بھارتی میڈیا میں اس کی ہلچل مچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسے وقت میں واقعہ پیش آیا جب چین اور بھارت لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے ایک اور مرحلے کی بات چیت کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوجی سادہ وردی میں گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے اور گاؤں کے لوگوں سے بات چیت کے بعد وہاں رکنے کی بجائے واپس چلے گئے۔ بھارت کی جانب سے جس گاؤں میں چینی فوجیوں کے داخلے کی بات کی جا رہی ہے وہ مشرقی لداخ میں لیہ سے تقریباً 135 کلو میٹر کے فاصلے پر نیوما علاقے میں واقع ہے اور اس کا نام چانگ تھانگ بتایا جا رہا ہے۔