• news

اپوزیشن استعفے دیگی تو اس پر  بات کرینگے: پرویز الٰہی 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن استعفے دے گی تو پھر اس پر بات کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں اجلاس میں شرکت سے قبل صحافی کے سوال پر ان سے پوچھا گیا تھا کہ ملک میں استعفوں کی بڑی گونج ہے۔ اپوزیشن استعفے دے گی تو کیا آپ مان لیں گے؟۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ استعفے کب آتے ہیں۔ پہلے استعفے تو آنے دو۔ صحافی کے اس سوال پر کہ چوہدری صاحب کیا آپ حکومت جاتی دیکھ رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہی مسکرا کر آگے کی طرف چل دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن