• news

اسلام میں بے مقصد زندگی کی گنجائش نہیں، بے مقصدیت، موجودہ دور کا بڑا فتنہ ہے: طاہر القادری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام میں بے مقصد زندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ وہ کوئی زندگی نہیں ہے جس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ بے مقصدیت اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ اخلاقی اقدار کے فروغ اور تہذیب یافتہ سوسائٹی کے قیام کے لئے والدین، اساتذہ، علماء اپنا کردار ادا کریں۔ آن لائن اصلاحی تربیتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک اسلام نے انسانی تعلیم و تربیت، عادات و اطوار کا ایک جامع نظام اور نصاب دیا ہے۔ اتحاد امت کے لئے کوششیں کرنا، تفرقہ و فساد سے بچنا اور بچانا فی زمانہ ایک بڑی اسلامی، انسانی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کے ہر مرحلہ پر ایک خاص قسم کی توجہ اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب تمام مراحل مناسب تعلیم و تربیت کے ساتھ انجام پذیر ہوں تو ایک بہترین انسان تشکیل پاتا ہے۔ اسلام کی ساری تعلیمات سیاسی، سماجی، معاشی، معاشرتی اخلاقی، روحانی، مادی نظم و ضبط قائم کرنے کے لئے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن