مزدور کو جھوٹے مقدموں میں ملوث کرنے گرفتاریاں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سی پی او ملتان‘ فیصل آباد کی ہائیکورٹ طلبی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے نوجوان مزدور کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے، گرفتاریاں ڈالنے کیخلاف درخواست پر سی پی او ملتان اور فیصل آباد کو 23 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ مزدور کامران کی والدہ سرداراںکی درخواست پر سماعت کی۔