اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 200 روپے من اضافہ‘ چینی 50 کلو بوری 100 روپے مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں درآمدی اور مقامی گندم کی قیمت میں 200 روپے اور چینی کی 50 کلو کی بوری میں گزشتہ روز 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ درآمدی گندم کی فی من قیمت بڑھ کر 2100 روپے اور اندرون ملک تیار ہونے والی گندم کی قیمت 2200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ چینی کی پرچون میں قیمت 100 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے جو اس سے قبل 90روپے سے 100روپے کلو تھی۔