مولانا گرفت میں آ چکے‘ کل کے بجائے آج استعفے دیکر اسلام آباد آئیں: فیصل واوڈا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا کل کے بجائے آج استعفے دیکر اسلام آباد آئیں ‘ فضل الرحمان گرفت میں آ چکے ہیں ‘ اس لئے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام میں اچھا تاثر جائے‘ فضل الرحمان کا کردار کیا ہے ‘ ان کی ملک کیلئے خدمات کیا ہیں؟ آئین و قانون کی پاسداری کا سبق ہمیں نہ سکھایا جائے ‘ مذہب کے نام پر مکاری اور جھوٹ بول رہے ہیں ‘ مذہب کے نام پر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔