خوشحال
خوشحال خان خٹک ایک ہمہ صفت ادیب تھے۔ انہوں نے شاعری‘ فلسفہ اخلاقیات اور طب جیسے موضوعات پر قلم اٹھایا۔ انہوں نے زیادہ تر شاعری ہندوستان میں مغلوں کے ساتھ کشمکش کے دوران کی۔ ان کی شاعری میں روح کارفرما دکھائی دیتی ہے جس میں سادہ بیانی اور حق گوئی واضح اور نمایاں ہے۔
(ازکتاب اقبال اور افغانستان مصنف اکرام اللہ شاہد)