• news

یاور عباس بخاری سوشل ویلفیئر، بیت المال، خیال کاسترو کالونیز، ثقافت کے وزیر بن گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کابینہ میں 2 نئے وزراء سید یاورعباس بخاری اور خیال احمد کاسترو کو قلمدان سونپ دیے گئے۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق یاورعباس بخاری کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے محکمہ کالونیز کا قلمدان واپس لے کر نئے صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو دیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ ثقافت کا قلمدان بھی ہوگا۔ خیال رہے کہ دونوں وزراء نے گزشتہ دنوں حلف اٹھایا تھا جبکہ سید یاورعباس بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری کے کزن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن