سپیکر پنجاب اسمبلی کی ناراضی کا فوری نوٹس وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے فنڈز جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی کا اظہار برہمی کام دکھا گیا۔ سپیکر پنجاب کی ناراضی کا حکومت پنجاب کی جانب سے فوری نوٹس، پنجاب حکومت نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے فنڈز کا اجراء کر دیا۔ چوبیس گھنٹے کے اندر حکومت نے رکے فنڈز جاری کر دیئے۔ پچاس ملین سے زائد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں فنڈز جاری نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے فیصلے نہیں ماننا تو اسے بند کر دیا جائے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ اسمبلی وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے فنڈز منظور کر چکی ہے۔ سپیکر کے احتجاج کے بعد بجٹ جاری کر دیا۔ وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حکام کو فنڈز کے اجراء کا لیٹر جاری کر دیا گیا۔