سینٹ کا اجلاس 30دسمبر کو طلب نیب کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 30دسمبر کو ایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیاسینٹ سیکریٹریٹ کے اعتراض کے بعد اپوزیشن کی جانب سے دوبارہ ریکویذیشن جمع کروائی گئی۔مذکورہ ایجنڈے میں میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے نیب عہدیداران کے خلاف مبینہ کردار کشی پر تحریک استحقاق اور ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)جلسوں کے دوران اپوزیشن کارکنان پر مبینہ کریک ڈائون کا معاملہ بھی شامل ہے تاہم 19دسمبر کو سینٹ سیکریٹریٹ نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا کی قومی احتساب بیورو(نیب)کے عہدیداران کے خلاف تحریک استحقاق اور بیورو کے خلاف مزید 2قرار دادوں کی ایجنڈے میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اپوزیشن کا جمع کروایا گیا ریکوزیشن نوٹس واپس کردیا تھا۔بعدازاں اپوزیشن کی جانب سے نیب کے معاملہ کو پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ نہ تبدیل کرتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے دوبارہ ریکوزیشن نوٹس جمع کرایا گیا تھا۔