• news

طاہر اشرفی کی ملاقات‘ بین المذاہب‘ مسالک ہم آہنگی کیلئے کوششیں قابل تحسین: صدر علوی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کے  آئینی اور قانونی حق کی پاسداری ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اقلیتیں پاکستانی معاشرے میں بہتری کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد کی منظوری  پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ دوست ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کیلئے نمائندہ خصوصی کا کردار قابل ستائش ہے۔ یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر عارف  علوی نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی سے ملاقات میں کہی۔ صدر مملکت نے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام کیلئے نمائندہ خصوصی برائے وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے مختلف امور پر ان کے دفتر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں  سے  آگا کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل وزیر اعظم کی ہدایات پر ان کا ہدف اول ہے اور اس سلسلہ میں مشرق وسطیٰ کی تمام ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں سے روزانہ کی بنیاد پررابطے میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن