ثناء ہری، عبدالمالک ، رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کیخلاف انکوائریز کی منظوری
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے معاملات میں دو ریفرنسز دائر کر نے کی منظوری دے دی ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم نہرا، رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم نہرا، سابق ڈائریکٹر فوڈ پنچاب محمد آصف بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب احمد شیر سمیت مختلف افراد کے خلاف 8 انوسٹی گیشنز اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ملک سیف الملوک کھوکھر، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، اور سابق سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کوئٹہ اکبر درانی سمیت مختلف افراد کے خلاف 15انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میںحسین اصغر، ڈپٹی چئیرمین نیب ، سید اصغر حیدر، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹبلٹی نیب، ظاہر شاہ، ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں2 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںعمران علی یوسف اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سرور جاوید سابق رکن بورڈ آف ریونیوکوئٹہ، شہباز خان مندوخیل سابق سینئر رکن بورڈ آف ریونیو اور دلشاد اخترکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہو ئے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین مسمات دلشاد اختر کے نام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو6کروڑ 48 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں8 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میںمدثر قیوم نہرا سابق رکن قومی اسمبلی، اظہر قیوم نہرا رکن قومی اسمبلی اور دیگر، محمد آصف بلال سابق ڈائریکٹر فوڈ پنچاب، احمد شیرڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک حکومت پنجاب اور دیگر، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 15انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ جن میںملک سیف الملوک کھوکھر، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب، ڈاکٹر عبد المالک سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، ثناء اللہ زہری، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اکبر درانی، سابق سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کوئٹہ،4 انکوائریاں پبلک لمیٹڈ کمپنیز پنجاب کے چیف ایگزیکٹوز، رحیم زیارت وال سابق وزیر محکمہ تعلیم کوئٹہ اور دیگر، جمعہ خان رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان، نصیب اللہ باذئی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان، طارق مرتضیٰ صوبائی اسمبلی/ سابق وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر، رئیس ابراہیم خلیل احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی، ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے اہلکاران اور دیگر، عارف ، محسن رضا جنرل منیجر گیپکو(GEPCO) گجرانوالا اور دیگر اور مسز رانی حفصہ کنول سابق اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گجرات کے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت 714 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے۔