• news

 نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس ،احسن اقبال ودیگر پر فردجرم عائد ‘  ملزموںکا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال وغیرہ کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم عائد کردی گئی۔منگل کو سماعت کے دوران احسن اقبال نے فرد جرم سے پہلے فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں،جج صرف پراسیکیوشن کی بات سن کر نہیں بات کیا کرتا ہے،جس پر عدالت کے جج نیاحسن اقبال کو بات کرنے سے روکتے ہوئیکہاکہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے، آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں، عدالت نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال،سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا،سرفراز رسول،وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ  اور پرائیوٹ کنٹریکٹر محمد احمد پرفردجرم عائد کردی اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ وزارت منصوبہ بندی کے سیکرٹری اعجاز چوہدری نیب کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن