صدر علوی نے شہید لائس نائیک اقبال کے ورثاء کو فون، تعزیت کی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آواران بلوچستان میں شہید ہونیوالے لانس نائیک محمد اقبال کے لواحقین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عارف علوی آج ایوان صدر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قومی اقدامات پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں خواتین کی معاشی، سماجی اور قانونی خود مختاری کے فروغ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں وراثتی حقوق، تعلیم، صحت تک رسائی، میڈٰیا میں خواتین کے کردار اور دوسرے امور پر بات چیت ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر تعلیم شفقت محمود، اور وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری بھی خطاب کریں گی۔