• news

شوکت صافی وزارت اوورسیز پاکستانیز‘ ہیومن ڈویلپمنٹ کے چین میں فوکل پرسن مقرر

لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ڈویلپمنٹ کیلئے شوکت علی صافی کو چین میں  فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔  شوکت علی صافی کی نئی ذمہ داریوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شوکت علی صافی پاک چین اوورسیز کمیونٹی کے نمائندہ اور گزشتہ بائیس سال سے چین میں مقیم اور ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کرونا وبا کی صورتحال میں شوکت علی صافی نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی بھرپور مدد بھی کی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن