ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا انتقال کر گئے، آزادی اظہار کے علمبردار 3 کتابوں کے مصنف تھے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کے مطابق عبدالحمید چھاپرا طویل عرصے سے علیل تھے۔ عبدالحمید چھاپرا دوبار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے صدر رہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے پانچ بار صدر اور ایک بار سیکرٹری بھی رہے۔ انہوں نے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔ عبدالحمید چھاپرا تین کتابوں کے مصنف بھی تھے۔