• news

مدثر قیوم ناہرا کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ ،دھنگا مشتی پر 50  کارکنوں کیخلاف مقدمہ‘ متعدد گرفتار  

گوجرانوالہ +نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) 267کنال 12مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ اور کاشت کرنے کے مقدمہ میں سینئر سول جج کریمینل ڈویژن نے (ن) لیگی سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ کا مزید  تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ (ن) لیگی سابق ایم این اے کو ہتھکڑی لگائے بغیر سینئر سول جج کریمینل ڈویژن شبانہ حمید مغل کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے فریقین کے وکلاء  کے دلائل کی سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور مختصر مدت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا مزید تین روزہ جسمابی ریمانڈ دیدیا۔ مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بکتر بند گاڑی کو روکنے‘ گاڑی پر چڑھ کر نعرہ بازی کرنے، گاڑی کو نقصان پہنچانے اور دھینگا مشتی کرنے کے الزامات میں محمد رمضان ڈوگر، سیٹھ شکیل اسلم، فرخ سلطان ناہرا، غضنفر ناہرا، زاہد اولکھ، ارشاد ناہرہ، ارشاد احمد اور محمد عثمان سمیت پچاس نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون میں ایس ایچ او مشتاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا  گیا۔ جبکہ پولیس نے تھانہ تھانہ ماڈل ٹاون کے باہر سے متعدد افراد کو گرفتار  بھی کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن