• news

پرویز الٰہی کا دوست محمد کے گھر جاکر شیر باز مزاری کے انتقال پر اظہار تعزیت  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان سے  ان کے دادا سردار شیر باز مزاری کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے سردار دوست محمد مزاری سے تعزیت کے لئے ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن