چینی، گندم اور ایل این جی میں اربوں کھا جائیں کوئی کیس نہیں بنتا، شاہد خاقان
اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا کیس ڈھائی سال سے چل رہا ہے جرم کا پتہ نہیں کیا ہے،ہمارا کام لگتا ہے کہ کیس کا سامنا کرنا ہے، کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج ارشد ملک کا کیس پوری دنیا کے سامنے ہے،جھوٹے کیسز بنائے گئے اور سامنے اپوزیشن پر بنائے گئے،چینی، گندم اور ایل این جی میں اربوں وپے کھا جائیں کوئی کیس نہیں بنتا، جو کیس بن رہے ہیں اپوزیشن پر بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل میں جو صارف رقم ادا کرتا ہے وہ کیا ہے،ایک وزیر کا ایل این جی ٹرمینل ڈیزل پر چلا اس سے ملک کو نقصان پہنچا،جب ٹرمینل ایل این جی پر چل رہا تھا اس کی بچت 16ارب تھی،اور 4ٹرمینل جو چل رہے ہیں،سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ایل این جی پر اس سے 50ارب کی سالانہ بچت ہو رہی ہے،آج ملک میں گیس نہیں،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،اگر جھوٹ بول کے ملک چلانا ہے تو زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا،انہوں نے کہا کہ جب تک نیب رہے گا اس وقت تک ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم جو مرضی فیصلے کر لے اس پر عمل نہیں ہو گا،آج نارووال چل رہا کل کرتار پور ریفرنس چلے گا، ندیم بابر جھوٹ بولتے رہیں،میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے اعتراف کیا ایل این جی ضروری ہے، انہوں اعتراف کیا کہ اس گورنمنٹ میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔