عمران خان نے اپنی نالائقی ، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا، مریم اورنگزیب
اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی ، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے، منگل کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اڑھائی سال بعد عوام نے آپ کی چوری، جھوٹ، نالائقی اور لوٹ مار کا جائزہ لے کر آپ کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے ،عمران صاحب سارا مسئلہ کرنٹ اکائونٹ ڈیفیسٹ کا نہیں بلکہ آپ کی عقل اور ایمانداری کے ڈیفیسٹ کا ہے ،عمران صاحب اب یہ مکارانہ فراڈ، بناوٹی معصومیت اور کارکردگی کی نگرانی کرنے کے ڈرامے مزید عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ، عمران صاحب نے اڑھائی سال بعد اپنی نالائقی ، نااہلی، کرپشن کا اعتراف کر لیا عمران صاحب نے اڑھائی سال میں اپنے ہاتھوں ملک کی معیشت کی تباہی کا اعتراف کر لیا عمران صاحب یہ 1947کے بعد پہلی حکومت نہیں ہے اڑھائی سال تک ہمیں بجلی کے اعدادوشمار کا ہی پتہ نہیں چلا ؟عمران صاحب کا ایک اور ڈالرانہ اعتراف، واہ پوری تیاری نہیں تھی، عمران صاحب کا ایک اوریوٹرن اعتراف واہ تین مہینے بعد حکومت کیسی چلتی ہے سمجھ آنی شروع ہوئی ، عمران صاحب کا اعتراف دراعتراف، واہ نالائق حکومت کبھی نہیں آنی چاہئے عمران صاحب کا اعتراف عمران صاحب ایک سال بعد منتخب وزیراعظم نواز شریف کا استعفی مانگنے آپ کنٹینر پر چڑھے تھے تب آپ کو سمجھ نہیں آتی تھی ؟5.8فیصد پر ترقی کرتے ملک اور نواز شریف کی کارکردگی سے آپ مطمئن نہیں تھے اور آج منفی 0.4فیصد پہ کہتے ہیں ٹائم ملنا چاہئے 3فیصد مہنگائی پہ آپ نواز شریف کے خلاف کنٹینر پر چڑھ گئے تھے اور آج14فیصد پہ کہتے ہیں ٹریننگ ہونی چاہئے 14000میگاواٹ سستی بجلی اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پہ آپ نے بل جلائے ، سول نافرمانی کے اعلان کئے عمران صاحب آج کہتے ہیں کہ پاور سیکٹر کی پرفارمنس مجھے رات کو سونے نہیں دیتی؟ عمران صاحب ڈرامے کم کردیںعمران صاحب اڑھائی سال بعد1004ارب چینی ،250 ارب آٹا ، 122 ارب ایل این جی اور ہزاروں ارب کی دوائی چوری ہو گئی اور آپ کہتے ہیں سمجھ نہیں آئی ؟ عمران صاحب اڑھائی سال بعد اب آپ ترجیحات کا تعین کرنا شروع کر رہے ہیں، واہ عمران صاحب بجلی کے جس شعبے کی کارکردگی جو آپ کو رات کو سونے نہیں دیتی، نواز شریف نے 14000میگاواٹ سستی بجلی بناکر اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی ،عمران صاحب معیشت اور ملکی ترقی کو تالا لگا کر کرنٹ اکاونٹس خسارہ کم ہونے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے ۔