• news

پی آئی اے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم میں 29 دسمبر تک توسیع‘ 12 ارب سے زائد فنڈ مل گیا‘ سی ای او ارشد ملک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ  سکیم میں 29 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے ملازمین وی ایس ایس سکیم کیلئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ سکیم کیلئے وفاق سے 12 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مل چکا ہے۔ پہلے ملازمین کو درخواستیں دینے کیلئے 22 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن