اداکارہ میرا کا موبائل گم‘ ڈھونڈے والے کو 5 لاکھ دینے کا اعلان
لاہور (نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اپنا موبائل فون ڈھونڈنے والے کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ میرا ایک گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرا آئی فون گم ہو گیا ہے، اگر کسی کو بھی میرا فون ملے تو میں اسے 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔ میرا اپنی اس ویڈیو میں خوش مزاج دکھائی دے رہی ہیں اور ان کو دیکھنے کے بعد ایسا نہیں لگ رہا کہ واقعی وہ اپنے فون کے گم جانے سے پریشان ہیں۔