ممبئی میں نائٹ کلب پر چھاپہ‘ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر سوزین خان اور کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 گرفتار
لاہور (نیٹ نیوز) ممبئی میں پولیس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران ہریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتارکرلیا۔ ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 13 خواتین اور کلب عملے کے 7 افراد شامل تھے۔ ممبئی پولیس کے مطابق خواتین کو تنبیہ کرکے گھر جانے دیا گیا جبکہ مردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت کے بعد چھوڑا گیا۔