• news

شاہ محمود نے کہا ہم نیب ترمیم چاہتے ہیں پاگل نہیں مان رہا: رانا ثناء 

لاہور (نیوز رپوٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیب ترامیم کیلئے تیار تھے۔ شاہ محمود قریشی نے مجھے کہا کہ ہم نیب ترامیم چاہتے ہیں یہ پاگل نہیں مان رہا۔ شہزاد اکبر اس کا ایجنٹ ہے شہزاد اکبر کے سامنے باتیں مت کیا کریں۔ لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی ہو سکتا ہے۔ استعفوں کا آپشن آخری ہے لیکن اس  کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت نے کرنا ہے جس کسی نے بھی اس مرحلے پر اپنی پارٹی سے بغاوت کی تو اس کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ مولانا شیرانی جیسی شیرینیاں پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا میں چیف جسٹس اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کی انتقام کی آگ کو روکیں ورنہ اس کی لپیٹ میں سارا معاشرہ آ جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ  کے ذمہ دار بھی دیکھیں کہ یہ انتقام اس معاشرے کو تباہ کر دے گا۔ اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہونی چاہئے کیونکہ بزنس کمیونٹی کو اس پر اعتراضات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس وقت کہا تھا کہ واہ ہمیں تو ان باتوں کا علم ہی نہیں تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن