چین کے نئے راکٹ لانگ مارچ 8 کی پہلی پرواز‘ طے شدہ مدار میں 5 سیٹلائٹ بھیجے
وین چھانگ (شِنہوا) چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق چین کے نئے درمیانے راکٹ کیریئر لانگ مارچ۔8 نے اپنی پہلی پرواز کی ہے اور طے شدہ مدار میں 5سیٹلائٹ بھیجے ہیں۔ یہ راکٹ جنوبی چین کے جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے ساحل پر وین چھانگ خلائی جہاز چھوڑنے کی جگہ سے دوپہر 12بج کر37منٹ(بیجنگ کا وقت)پر چھوڑا گیا۔ لانگ مارچ۔8راکٹ کی کل لمبائی50.3میٹرز ہے جبکہ اس کی اڑان کا وزن 356 ٹن ہے۔ یہ سورج سے ہم آہنگ مدار میں 700 کلومیٹر کی بلندی پر کم ازکم 4.5ٹن کا پیلوڈ اٹھا سکتا ہے۔