امریکہ میں اجنبی شخص نے کچھ کھائے بغیر ہوٹل مینجر کو 5 ہزار 600 ڈالر ٹپ دیدی
اوہائیو (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک شخص نے ریسٹورنٹ سے کچھ کھایا پیا نہیں لیکن پورے سٹاف کے لیے 5 ہزار 600 ڈالر ٹپ دیدی۔ سلوخ کچن اینڈ بار کے مالک موسیٰ سلوخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے میں تشکرانہ پوسٹ لگائی کہ ایک شخص ان کے ریسٹورنٹ میں آیا اور منیجر کو طلب کر کے پانچ ہزار 600 ڈالر کا چیک بطور ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے سٹاف میں برابر برابر تقسیم کردی جائے۔ سٹاف ممبران میں سے سب کے حصے میں 200 ڈالر فی کس آئیں گے جس سے وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں گے۔