• news

بینظیر بھٹو برسی تقریب‘ بلاول کی شیر پائو سے ملاقات‘ اچکزئی کو فون 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن کور اسلام آباد میں ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر بخاری کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر بھی موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی ناسمجھی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیاہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا حالیہ بیان ان کی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت متحد ہے اور ان کے درمیان نفاق پیدا کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو صرف نعروں اور جھوٹے وعدوں پر ٹرخا رہے ہیںکیونکہ تبدیلی کا نعرہ اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کا جھانسہ تھا،نہ کہ عوام کی خدمت۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں نے حکومت کے اوسان خطاکردیئے ہیں لہٰذا حکمرانوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے پی ڈی ایم کے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو نے آفتاب شیر پئو کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی می ںشرکت کی دعوت  بھی دی ہے علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سمربراہ محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون بھی کیا اور پی ڈی ایم کے اہداف پر گفتگو کی بلاول نے محمود خان اچکزئی کو بھی بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔   

ای پیپر-دی نیشن