• news

نیب کو عفریت بنادیا، بند کرنا ہوگا، سلیم مانڈوی والا: الزامات بے بنیاد، مناسب وقت پر جواب دینگے، ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ آئی این پی +  نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کا کاروباری برادری سے کوئی تعلق نہیں اور اسے سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں، ہم نے نیب کو عفریت بنا دیا ہے اور اب اس کو بند کرنا ہوگا۔اسلام آباد ایوان صنعت و تجارت میں خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 'سرمایہ کار اپنے مسائل سینٹ کو بھیجیں، نیب پر میں نے پوزیشن لی ہے، روزانہ کوئی نہکوئی کال موصول ہوتی ہیں جو نیب کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ لوگ نیب کی وجہ سے امریکا اور یورپ چلے گئے'۔انہوں نے کہا کہ 'نیب کرپشن روکنے کے لیے بنا تھا اور کرپشن سرکاری اداروں میں ہوتی ہے، نیب کا بزنس مین سے کوئی تعلق نہیں اور اسے سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں، ہم نے نیب کو عفریت بنا دیا ہے اور اب اس کو بند کرنا ہوگا'۔نیب  کا حوا لہ  دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  'آپ کون ہوتے ہیں درآمدات برآمدات کو دیکھنے والے، نیب کیا آئین سے بالاتر ہے جس کو پارلیمنٹ میں نہیں بلا سکتے، چیئرمین نیب کہتے ہیں یہ سب چور ہیں، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سب چور ہیں'۔کسی صورت کاروباری طبقے کو نیب کا شکار نہیں ہونے دوں گا، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، انسانی حقوق کے اداروں سے نیب پر بات کی تو کہتے ہیں پاکستان بدنام ہوگا'۔انہوں نے کہا کہ 'کاروباری طبقے کے لیے موقع ہے کہ وہ کھڑے ہوجائیں، نیب نجی کاروبار میں مداخلت کرنے کے لیے نہیں بنا، چینی سفیر نے کہا  تھاکہ نیب کا کردار ختم ہونے تک وہ کوئی معاہدہ نہیں کریں گے'۔ 'شہزاد اکبر اب پارلیمنٹرین کو بتائیں گے کہ پارلیمنٹ کیسے چلتی ہے، وہ پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کرکے اپنا کام کریں'۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تحریک استحقاق لانا پارلیمنٹرین کا حق ہے اور آپ پارلیمنٹرین کے کام میں مداخلت نہ کریں'۔انہوں نے کہا کہ 'کاروباری برادری کے مسائل حکومت حل نہیں کر رہی، تاجر برادری کے مسائل ہم کمیٹی کے ذریعے حل کریں گے۔ ادھر قومی احتساب بیورو نیکہا ہے کہ نیب  سلیم مانڈوی والا کا انتہائی احترام کرتا ہے‘ ان کی طرف سے نیب کے بارے میں بے بنیاد الزامات بے بنیاد‘  جواب آئین اور قانونی کے تمام تقاضاوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائیگا۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب معزز پارلیمنٹ اور تمام معزز پارلیمنٹرین کا بے حد احترام کرتا ان کو انتہائی عزت و تقریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن