• news

  چودھری سرور سے ملاقات‘ سی پیک کے تناظر میں ذمہ داری نبھانے پر تیار: کموڈور نعمت اللہ

لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور نعمت اللہ نے ملاقات کی۔نیوی سمیت مختلف امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔نعمت اللہ نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔ بھارت نے جب بھی کسی قسم کی سازش کر نے کی کوشش کی ہے تو پاک بحریہ نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملایاہے۔ چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاک بحریہ کے شہدا ء اورغازیوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔  بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر عالمی پانیوں میں اَمن و استحکام یقینی بنا رہی ہے۔ کموڈور نعمت اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسر و جوان خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلے تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن