پاک امارات دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سفیر یو اے ای
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزابی نے کہا کہ پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں لہذا پاکستانی برآمدکنندگان اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ پر توجہ دیں جس سے وہ برآمدات میں بہتر اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک اکنامک روڈ میپ پر کام کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔