وزیراعظم کا گھر ریگولرائز کرانا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال:مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کا گھر ریگولرائز کرانا اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے۔ عمران خان تو ایک پاکستان بنانے چلے تھے مگر انہوں نے اپنے اور دوستوں کے لئے الگ پاکستان بنا لیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اب ایک نہیں دو پاکستان ہیں جہاں غریب کا گھر مسمار اور وزیراعظم کا گھر ریگولرائز کیا جاتا ہے۔