پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے انٹر کے سمارٹ نصاب کی منظوری دیدی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ نصاب کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ ٹیکسٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سمارٹ سلیبس کی منظوری دیدی گئی۔ کرونا کے باعث انٹرمیڈیٹ کے سمارٹ سلیبس میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سمارٹ سلیبس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اب نئے سمارٹ سلیبس کے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے مضامین کا سمارٹ سلیبس جاری کیا ہے۔ تاہم اختیاری مضامین سمیت آرٹس اور جنرل سائنس کا سلیبس جاری نہیں کیاگیا۔