• news

کراچی: فیکٹری میں دھماکہ کی وجہ امونیا گیس‘ ہلاکتیں 10، زخمیوں کی تعداد 27 ہو گئی 

کراچی(آن لائن) کراچی کے علاقے نیو کراچی فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا، پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے،جاں بحق افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق رات گئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بی ڈی ایس نے ملبے سے کیمیکل تجزیئے کیلئے نمونے حاصل کیے، رات کو اندھیرے کی وجہ سے مکمل معائنہ نہیں ہوسکا تھا۔ملک مرتضیٰ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا امونیا گیس کے اخراج سے ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی ہے جبکہ 27 زخمی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ہیں، رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث اطراف کی تین فیکٹریاں متاثر ہوئیں، ایک فیکٹری مکمل تباہ جبکہ دیگر فیکٹریوں کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کے باعث دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن