• news

ہلالِ احمر پاکستان کی معاونت سے 24 بنگلہ دیشی قیدیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) بنگلہ دیشی قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق ایک تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق اور ہلالِ احمر کے عملہ و دیگر افراد نے شرکت کی۔ہلالِ احمر نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید 24  بنگلہ دیشیوں کو رضاکارانہ بنیاد پر واپس ان کے وطن بھجوانے میں معاونت فراہم کی ہے۔ مذکورہ بنگلہ دیشی فارن ایکٹ کے تحت گرفتار ہوئے تھے اور سزا کی مدت پوری کرچکے تھے۔ انہیں وطن واپسی کیلئے ہلالِ احمر کے پلیٹ فارم سے سہولت مہیا کی گئی۔ حکومت ِ پاکستان اور بنگلہ دیش حکومت کی درخواست پر ہلالِ احمر پاکستان نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن سے رابطہ کیا تھا جس بنا پر 16 کے گروپ کی بنگلہ دیش واپسی کیلئے آئی اوایم نے سہولت دی جبکہ باقی رہ جانے والے 8  افراد کو آج جمعرات کے روز بنگلہ دیش ہائی کمیشن واپسی ٹکٹ فراہم کرے گا اور وہ بھی آج اپنے وطن روانہ ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن