ماموں کانجن ،قصور میں2لڑکوں سے زیادتی، خواجہ سرا کو 3روز تک نشانہ بنایا جاتارہا
ماموں کانجن+قصور(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے ماموں کانجن میں13سالہ لڑکے، قصور میں 11سالہ لڑکے اور خواجہ سرا کو زیادتی کانشانہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق موہلیانوالا کے رہائشی کے 13سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کنگن پور کے علاقے بقا پور کے قریب اوباش شخص نے11سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔ٹھٹھی ہٹھاڑ کے رہائشی نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی کہ 21دسمبر کو میرا11 سالہ بیٹا موٹر سائیکل رپیئرنگ کی دکان سے گھر جانے کے لیے غلام رسول کے ساتھ موٹر سائیکل پر گیا کہ غلام رسول میرے بیٹے کو ورغلاکر پل بقا پور سے کچے راستے پر لے گیا اور میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی۔ قصور کے علاقے میں الہٰ آباد کے رہائشی سوہانہ نامی خواجہ سراء پر با اثر افراد کا مبینہ بیہمانہ تشدد3روز تک زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔ خواجہ سراء ندیم عرف سوہانہ کو بونگہ حیات کے چند لوگوں نے فنکشن کیلئے بلواکر قیمتی زیورات، موبائلز اور نقدی بھی چھین لی ۔ ملزمان تین روز تک اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بناتے رہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے خارج کر دیا تھا۔ خواجہ سرا پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل خواجہ سراء اللہ رسول کے واسطے دیتا رہا خواجہ سراء کی درخواست پر ڈی پی او قصور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔