• news

فواد چودھری کی دربار عالیہ عیدگاہ شریف حاضری سجادہ نشین سے ملکی حالات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادحسین چوہدری نے دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں گذشتہ روز حاضری کے دوران سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے ملاقات اور ملکی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر اور ہماری چھت ہے۔ اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ملاقات کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن