• news

2020 : ڈولفن و پولیس رسپانس نے407 خطرناک گینگ،622 سٹریٹ کریمینلزگرفتار

لاہور (رفیق سلطان/ نمائندہ خصوصی) ڈولفن و پولیس رسپانس یونٹ نے سال 2020 میں ریسکیو15کی 20063 درست کالز پر رسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیوکرنے کے ساتھ ساتھ 407 خطر ناک گینگز کو گرفتار کیا جبکہ دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ مجموعی طور پر622 سٹریٹ کریمینلز، 707 چوروں کے علاوہ10867 دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان اور منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔ 500سے زائد اہلکاروں کے خلاف  باقاعدہ انکوائریز کے بعد مس کنڈیکٹ غیر حاضری  اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر وجوہات پر مختلف محکمانہ سزائیں دی ۔نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کاکہناتھاکہ ڈولفن وپی آر یو منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا بلکہ شہریوں کی جان ومال واملاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ ملزموں کے قبضے سے 5 تولے زیورات‘ 879 موبائل فونز، 4 لیپ ٹاپ و کمپیوٹر،7 کلو تانبا، 5 من سریا،47 بیڑیاں،6 راس بھینس‘7 بکروں کے علاوہ42 لاکھ سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ ڈولفن و پیرو نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 1440 پسٹلز، 190 رائفلیں،21 خنجر، میگزینز اور  سینکڑوں کی تعداد میں گولیوں کے علاوہ  1626 بوتلیں شراب،1کلو سے زائد ہیروئن و افیون، 20 کلو سے زائد چرس اور 102 پیکٹ گٹکا  شیشہ و حقہ بھی برآمد کیا۔ ڈولفن فورس میں  2020 کے دوار ن مس کنڈیکٹ غیر حاضری‘ اختیارات کے ناجائز استعمال میں 500 سے زائد اہلکاروں کو انکریمنٹ سٹاپ، نوکری سے برخاست، وارننگ، جرمانہ سمیت دیگر سزائیں دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن