شاہد خاقان عباسی کا نام 15دن کیلئے ایک بارای سی ایل سے نکالنے کی منظوری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا نام 15دن کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ شاہدخاقان عباسی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔ جس پر کابینہ نے ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ امریکہ جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کیلئے ہوگی۔ اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کرونا کے باعث علیل ہیں۔ جن کی عیادت کیلئے انہیں امریکہ جانا ہے۔